پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 1.55 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 1.55 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور شرح 1.50 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28933 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95 ہزار 933 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10184 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 144 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 816 ہو گئی ہے۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *