چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی ڈاکٹر حسن ناصر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

پشاور میں دو روز سے جاری بارش کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی ڈاکٹر حسن ناصر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا صبح سویرے بارانی پانی کے نکاس اور آپریشن کا جائزہ لیا، عملے سے ملے اور حکام کو ہدایات جاری کیں وہ جی ٹی روڈ، ہشت نگری، یکہ توت، قصہ خوانی، گلبہار، تاج آباد، دانش آباد، راحت آباد، تہکال، فقیر آباد اور دیگر علاقوں میں گئے،صفائی کے نظام کو بہتر رکھنے پر عملے کو شاباش دی اور سینئر مینجمنٹ حکام کو بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال کی دن رات مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت جاری کی اس موقع پر ڈاکٹر حسن ناصر نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس اور نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کیا جائے،بارش سے پہلے نالیوں اور انلٹس کو کلیئر کیا گیا ہے، شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی ممکنہ ہنگامی صورتحال اور شکایات سے نمٹنے کے لئےچاروں زونز میں خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں ضرورت پڑنے پر ڈی واٹرنگ پمپ اور چھوٹی بڑی مشینری بھی استعمال کی جائے گی۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *