پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 49ویں پاکستان واپڈا انٹریونٹ کے ٹیکنیکل آفیشل اور ایمپائرز پینل کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 49ویں پاکستان واپڈا انٹریونٹ کے انعقاد کے لئے ٹیکنیکل آفیشل اور ایمپائرز پینل کا اعلان کردیا۔7 جنوری تا 16 جنوری جھنگ میں کھیلے جانے والے انٹر یونٹ ہاکی ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر منصورالحق بھٹہ(واپڈا) ہونگے جبکہ محمد شفیق بھٹی(لاہور) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دینگے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ میں جن ٹیکنیکل آفیشلز کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں جاوید صادق (میپکو)، مسعود احمد (کیسکو)، راؤ اقرار (میپکو)، سید غفران شاہ (اسلام آباد)، شہزاد چشتی (فیصل آباد)، رانا ساجد (حبیب بینک)، اللہ داد (جھنگ)، ارشد (بہاولپور)، منور حسین (لاہور)، میاں زاہد (فیسکو) اور اکرام الحق(ننکانہ صاحب)شامل ہیں۔ محمد جمیل بٹ (آرمی) ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں سرانجام دینگے جبکہ ملک اصغر اعوان (خوشاب) اسسٹنٹ ایمپائرز مینجر ہونگے۔
ایمپائرنگ پینل میں ہارون رشید(پشاور)، یاسر خورشید انٹرنیشنل (ریلوے)، مبشر علی (سپورٹس بورڈ پنجاب)، سہیل اکرم جنجوعہ (پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد)، محمود علی (پی آئی اے) اور ایم مظہر وسیم (ننکانہ صاحب ) شامل ہیں۔ پاکستان واپڈا کے زیراہتمام 49ویں انٹر یونٹ ہاکی چیمپین شپ فیسکو کے زیرانتظام کھیلی جائیگی

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *