کیپٹل میٹرو پولیٹن مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصرباچہ نے شاہی باغ میں قائم جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ کو لیز پر دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بلدیاتی اداروں کیساتھ زیادتی قرار دےدی اور کہا کہ یہ گراﺅنڈ ٹاﺅ ن ون کی ملکیت ہے اور ےہ اس کی آمدن کا ذر یعہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت شاہی باغ میں قائم جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ کو 15 سال پر محکمہ سپورٹس کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بلدیاتی اداروں کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز کے اثاثہ جات کی بندر بانٹ ہورہی ہے او ر بلدیاتی اداروں کو کمزور کیاجارہاہے اور شاہی باغ کے تاریخی ورثوں کوحصوں میں تقسیم کرکے ختم کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ میں 28 نیٹس ہےں جبکہ 3000 نوجوان کھلاڑی ہے جو رجسٹرڈ ہےں اور اس سے مستفید ہوتے ہیں جس کے بعد ان نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے ۔انہوں نے کہ حکومت ٹاﺅن انتظامیہ کو بتائے کہ انہوں نے کس شرائط وضوابط پر کرکٹ گراﺅنڈ لیز پر دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی لیبر پالیسی کے مطابق میعاد 10 سال تک ہوتی ہے جبکہ جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ کو 15 سال کیلئے لیز پر دیا گیا ہے جبکہ مزید 15 سال دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہ جمخانہ گراﺅنڈ میں 10 ملازمین کام کررہے ہیں جو محکمہ بلدیات سے تنخوا ہ لیتے ہیں انہوں نے کہ ٹاﺅن ون پہلے سے مالی بحران کا شکارہے اور آمدن کے ذریعے کم ہے اور کرکٹ گراﺅنڈ لیز پر دینے سے ٹاﺅن ون کے مالی حالت مزید خراب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ شاہی باغ کی پرانی حےثےت بحال کی جائے جس پر شاہی باغ میں شادی ہال گرادیا گیا تھا اور شاہی باغ کو ایک کردیا گیا جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ کو لیز پر دےکر ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جس کی بھر پور مذمت انہوں نے کہاکہ حکومت کو لیز خو ختم کرے ۔