سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ ( ایس آئی ڈی ) کا دوبئی ایکسپو میں لگایا گیا سٹال غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا توجہ کی اصل وجہ ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء ہیں۔ ترجمان ایس آئی ڈی بی کے مطابق دوبئی میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں جہاں محکمہ صنعت وحرفت کے دیگر اداروں نے اپنے اپنے سٹال لگائے ہیں وہاں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے بھی اپنا سٹال لگایا ہوا ہے اس سٹال پہ ایس آئی ڈی بی نے اپنی پراڈکٹ قالین ۔ فرنیچر اور ہاتھ سے بنی ہوئی لکڑی کی اشیاء ہاتھی ۔ مارخور ۔ تلوار ۔ شاھین ۔ نقش شدہ گلدان ۔ ٹیبل لیمپ کرسی ۔ میز رکھی ہوئی تھیں غیر ملکیوں نہ صرف ہاتھ سے بنی ہوئی ان اشیاء کو پسند کیا بلکہ ماہرانہ صلاحیت کو بھی بہت سراہا ہے ۔ اس سٹال کو پسند کرنے کی ایک خاص وجہ یہ بھی تھی کہ ایس آئی ڈی بی انتظامیہ نے نمائش میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم خان کی ھدایات پر خیبرپختونخوا کے کلسٹر قالین سازی ۔ آرمز ہینڈی کرافٹس ۔ ٹیکسٹائل جیمز سٹون۔ ماربل گرینائٹ اور لیدر فٹ ویئر کی نمائندگی کی اور لوگوں میں اس کلسٹر کو متعارف کروایا اس کو متعارف کروانے کا مقصد اسے ایکسپورٹ کی سطح پر لانا ہے اس موقع پر لوگوں کو ایس آئی ڈی بی سے متعلق دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی ہے ۔