کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے : تیمور سلیم جھگڑا

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر سکلز دینے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے سمیت مالی تعاون بھی فراہم کررہا ہے۔

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر سکلز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مفت کورس مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ پہلے بی اے،بی ایس سی اور ماسٹر کی ڈگری لیکر جاب حاصل کیجاتی تھی. مگر اب تعلیم کیساتھ آئی ٹی اور دیگر سکلز سیکھنا انتہائی اہم ہے. نوجوانوں کو اپنے سافٹ سکلز کی بہتری پر توجہ دینی چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے سمیت مالی تعاون بھی فراہم کررہا ہے۔
وزیر صحت و خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لئے 120 ارب روپے کی خطیر رقم مختص ہوئی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کرسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہنر مند تعلیم یافتہ نوجوان نہ صرف اپنے ملک میں کاروبار بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں بلکہ بیرون ملک میں روزگار کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں

انتظامیہ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 طلبہ نے مختلف کیٹیگریز میں چھ ماہ کا کورس مکمل کرلیا ہے۔ ان کورسز میں ائی ٹی،آفس منیجمنٹ،جرمن اور چائنیز لینگویج شامل ہیں جن کی اسناد آج اس تقریب میں ان کو دی گئیں۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *