ایٹا مشین سے ایک گھنٹے میں 25000 سوال نامے بنائے جائیں گے، کامران خان بنگش

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی قیادت میں صوبے بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایٹا کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے بہت ہی کم وقت میں ایٹا کی صلاحیت میں 500% اضافہ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے ایٹا ہیڈ آفس پشاور میں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایٹا کو دو ہیوی ڈیوٹی ڈیجیٹل پریس مشین ملنے سے ایک مشین سے ایک گھنٹے میں 25000 سوال نامے بنائے جائیں گے، جو کہ پہلے سے 20000 زیادہ ہیں۔ ایٹا کو 3 ہیوی ڈیوٹی دستاویز سکینرز ملنے سے 25000 سکین فی گھنٹہ نکالے جا سکتے ہیں، جو کہ پچھلی مشینوں پے 5000 سکینز فی گھنٹہ ملتے تھے۔
رزلٹ چیک کرنے کی صلاحیت، سوالیہ پرچہ بنانے کی صلاحیت، پیپر سکینگ کی صلاحیت اور مجموعی طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں 500 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اتنے کم وقت میں ایک سنگ میل ہے۔

صوبائی وزیر کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا ٹیسٹنگ سینٹرز میں شفافیت لانے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ متعارف کرائی گئی ہے جو کہ ہر ٹیسٹ سنٹر میں لازمی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹا میں اپلائی کے لئے اب آن لائن پیسے جمع کرا سکتے ہیں۔ تفتیشی اسٹاف کو رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کو بھی ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نقد رقم کے بجائے آن لائن پیسے ملیں گے۔

صوبائی وزیر کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کا مقصد اس عمل میں شفافیت اور میرٹ لانا ہے۔ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم میں جد ید رجحانات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بھرتیوں کے عمل میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے تاکہ اس تمام عمل میں شفافیت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹ کال سینٹر کا بھی انعقاد کیا گیا ہےجو کہ مارچ 2022 میں فعال ہو جائے گا جس کے تحت آپ اپنی شکایت/ سوالات بذریعہ فون کال درج سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہے ان کی بہتری کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں نوجوانوں کو تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ان کی ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *