Site icon Peshawar Digital

ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر آپر تعینات

ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر آپر تعینات کیا گیا، اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کے جانب سے ڈی پی اُو آفس سوات میں سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی آپر سوات درویش خان ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔
ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نذیر خان ایک قابل اور محنتی آفیسر ہیں جس طرح ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی بہت سارے اندھے قتل کے مقدمات، چوری کے مقدمات و دیگر مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ نذیر خان کو نیا ٹاسک بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر آپر ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید ہے کہ جس طرح اس نے ضلع سوات میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اور مظلوم عوام کو انصاف دینے میں اپنا کردار ادا کیا اسی طرح ضلع دیر اپر میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔
تقریب میں شریک دیگر افسران نے بھی نذیر خان کے لئے نیک خواہشات اور تمناوں کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو یادگاری شیلڈ اور دیگر آفسران نے بھی تحائف پیش کرکے نیک خواہشات کے ساتھ ضلع سوات سے رخصت کیا گیا۔

Exit mobile version