محکمہ ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے منشیات سمگلر سے1200 گرام چرس برامد کر لی

ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر کی ہدایت پرجاری انسداد منشیات مہم میں ماجد خان پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی ماجد حسین سب انسپکٹر ایڈیشنل انچارج موبائیل سکواڈ نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر حاجی کیمپ سٹاپ بطرف نوشہرہ مخبر شدہ شخص کی تلاشی لینے پر 1200 گرام چرس برآمد کی، ملزم سجاد خان ولد سردار ساکن لوند خوڑ غنو ڈھیر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *