Site icon Peshawar Digital

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام تنگی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ تحصیل تنگی میں شروع ہوگئی جس میں 70 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ نے کیا ان کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملک الطاف حسین ، سابق ڈسٹرکٹ ممبر میاں سعید جان ، ایم ڈی محمدن سکول تنگی سعید الرحمان ،سابق انٹر نیشنل ایتھلیٹ ضیاء جان سمیت اہم شخصیات موجود تھیں ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام تنگی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ گزشتہ روز شروع ہوگئی جس میں تحصیل تنگی کے 70 سے زائد سینئر وجونیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ٹورنامنٹ تین تک جاری رہیگی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع چارسدہ میں تحصیل سطح پر مختلف مقابلوں کا انعقاد کیاجارہا ہے جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ذہنی وجسمانی نشوونمابہتر ہوگی ۔ انہوں نے منتظمین کو ہر قسم تعاون اورکھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ کھیلوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

Exit mobile version