آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈ ی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان تھے ‘ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ‘ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ ‘ ایڈمنسٹریٹرپشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘سیکرٹری بیڈمنٹن حاجی امجد’ندیم خان’ حیات خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں حال ہی میں منعقدہ آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمینٹن ٹورنامنٹ جیتنے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑی مراد علی،انڈر 13 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی خکلہ زمان اور انڈر 13 لڑکوں کے کیٹگری میں فائنل جیتنے والے نجم الثاقب کے اعزاز میںصوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور کوچز کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پرکھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورمہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس نے تمام کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخوا بیڈ مینٹن میں چیمپئن بن گئی،خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور مواقع ملنے کی ضرورت ہے اس کیساتھ ان کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں اس کیساتھ ساتھ انہیں آگے آنے کے مواقع فراہم کریں انہوں نے مراد علی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔،ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے بھرپور سپورٹ دیا جائے گا ان کا کہنا تھا مختلف نیشنل ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔