Site icon Peshawar Digital

ہلال احمر پاکستان برائے قبائلی اضلاع اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا مشترکہ لائحہ عمل تیار

ہلال احمر پاکستان برائے قبائلی اضلاع اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا مشترکہ لائحہ عمل تیار کر لیا

دونوں ادارے ملکر قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت کو مذیدفعال بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ محکمہ صحت کے سیکرٹری محمد طاہر اورکزئی کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران چیئرمین ہلال احمر پاکستان برائے قبائلی اضلاع آصف خان محسود نے بتایا کہ ضلع اورکزئی اور جنوبی وزیرستان میں دو، دو جبکہ شمالی وزیرستان میں ہلال احمر پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے کل پانچ بنیادی مراکز صحت مکمل طور پر فعال کیے ہیں۔ جبکہ ضلع اورکزئی اور شمالی وزیرستان میں مذید ایک ایک بنیادی مرکز صحت فعال ہوگی، بریفنگ دوران سیکرٹری ہلال احمر پاکستان برائے قبائلی اضلاع سید کمال نے بتایا کہ کورونا کے دوران مستحق افراد کوتین ملین روپے کی مالی جبکہ چار ہزار خاندانوں کو خوراکی اشیاء کی امداد فراہم کی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ تاحال بنیادی مراکز صحت میں 1لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا ہے جبکہ انہی علاقوں میں 170 لیٹرین بھی تعمیر کیے جا چکے ہیں، اسکے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران 6 ہزار ہائجین کٹس بھی مقامی آبادی میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت قبائلی اضلاع میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضرورت کی بنیادی پر تمام اضلاع میں اسٹاف کو تعنیات کیا جائے گا۔

Exit mobile version