سی این جی اسٹیشنز کی بندش،ٹرانسپورٹرز کی من مانے کرایوں کی وصولی

صوبائی دارلحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کا اثر بھی عوام پر پڑنے لگا جس سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر بھر میں ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانہ اضافہ کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے لگے خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کی بندش سے جہاں رکشہ اور ٹیکسی سروس متاثر ہوئی وہیں ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر کرایہ میں 100 روپے اضافہ کر کے عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے شہر میں رکشوں اور ٹیکسی گاڑیاں 100روپے کے بجائے 200روپے تک کرایہ کا تقاضا کر رہے ہیں لاہور اڈے سے کارخانوں تک چلنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کیا ہے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی روٹس پر گاڑیوں کے کرایوں میں پچاس روپے سے 200روپے تک کا اضافہ کردیا گیاہے جبکہ اضلاع کو جانیوالے مسافرو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں جاری گیس بحران کو فوری ختم کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *