پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک عاطف خان کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کو آبادی کے تناسب سے سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے،ضلع اپر کوھستان اور کولائی پالس کو سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اعلامیہ جاری ہونے کے بعد دونوں اضلاع،ضلع اپر کوھستان اور کولائی پالس کو سرکاری رعایتی نرخ پر آٹے کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔یہ بات انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ اپر کوھستان کو 58 میٹرک ٹن اور کولئی پالس کو 52 میٹرک ٹن آٹا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سرکاری رعایتی نرخ پر آٹا ضلعی انتظامیہ کیساتھ رجسٹرڈ آٹا ڈیلروں کے پاس دستیاب ہوگااور اس کیلئے صوبے کے تمام اضلاع کو رعایتی نرخ پر آٹے کی ترسیل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کافی گندم موجود ہے اور انشاء اللہ کمی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر عاطف خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے مصنوعی گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھیں اور اگر کہیں ایسا پایا جائے تو وہاں مصنوعی گرانفروشوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔