Site icon Peshawar Digital

کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں،خالد خان


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن’وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کے تحت ڈیڑھ سو سے زائد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیںجبکہ دیگر مصنوبے تیزی سے تکمیل کی جانب جارہے ہیں گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ ‘اپریل میں حیات آباد میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی جبکہ اس کیساتھ پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا پراجیکٹ بھی جون کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے پشاور میں انٹرنیشنل میچوں کیساتھ ساتھ پی ایس ایل میچوں کے انعقاد میں بھی آسانی ہوگی اور کرکٹ کو صوبہ بھر میں بھرپور فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے اور انہوں نے خود دورے کرکے متعلقہ حکام کو دونوں منصوبوں پر کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں سٹیڈیمز کے لئے بیرون ممالک سے مختلف آئٹمز منگوائے گئے ہیں اور کچھ آئٹمز بیرون ممالک سے آ رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ سٹیڈیمز میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور وہ کسی بھی لحاظ سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ سے کم نہ ہوں جس کے لئے بہت محنت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ خود وہ صوبہ بھر میں جاری پراجیکٹس کے دورے بھی کررہے ہیں اور ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پچیس جنوری سے انڈر21 ویمنز گیمز کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جلد ہی اجلاس میں تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ان گیمز سے گرلز کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے ان گیمز میں بھی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Exit mobile version