Site icon Peshawar Digital

نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئنز فہد خواجہ اور امم خواجہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ستاون ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے فہد خواجہ اور امم خواجہ کا قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پرتپاک  استقبال کیاگیا اس موقع پر ڈی جی سپورٹس  خیبر پختونخوا خالد خان نے دونوں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ، چیف کوچ شفقت اﷲ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ،کوچ ابصار علی خیبرپختونخواٹیبل ٹنس ایسوسی بیشن کے نائب صدر کفایت اللہ ایڈمن آفیسر جعفر شاہ، سمیت کثیرتعدادمیں کھلاڑی اور آفیشلزشریک تھے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لاہور میں منعقدہ نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن کا فائنل دونوں بھائیوں فہد خواجہ اور امم خواجہ کے مابین کھیلا گیا جس میں فہد خواجہ نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی ،: خیبر پختونخوا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل دو بھائیوں کے مابین کھیلاگیا چیمپئن شپ میں فہد خواجہ ڈبل کراون جیتے جبکہ چھوٹا بھائی امم خواجہ ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے میںرہے پہلے سیمی فائنل میں فہد خواجہ نے خیبر پختونخوا کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن شاہ خان  سے 2-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امم خواجہ نے پاک آرمی کے فیضان کو 2-4 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا، دونوں بھائیوں کا پشاور پہنچنے پر سپورٹس ڈائریکٹر ٹیبل ٹینس اکیڈمی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا اس موقع تقریب کے مہمان خصوصی دونوں کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سپورٹس ڈائریکٹریٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے کوچزمیاں ابصارعلی،آمنہ خان اورکائنات ملک کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہی کی محنت اورکوششوں کی وجہ سے ٹیبل ٹینس کو خیبرپختونخوامیں فروغ ملاہے ورایک بڑی تعداد میں مختلف ایجزگروپ کے کھلاڑی سامنے ارہے ہیں جوکہ خوش ا ئندبات ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ اور ترقی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین مختلف سیکٹر پر توجہ دے رکھی ہے جس میں انٹر نیشنل معیار کے کھیلوں کی سہولت کو یقینی بنانا زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور وہ کھلاڑی جو نیشنل جونیئر ،نیشنل سینئر اور انٹر نیشنل سطح پر پوزیشن لیتے ہیں ان کے حوصلہ افزائی کیلئے انعامی رقم دینا یہی وجہ ہے کہ نہ صرف اس حکومت میں بلکہ گزشتہ حکومت میں بھی ان تین اہم سیکٹر پر بھرپور توجہ رہی ،جس سے صوبے میں انٹر نیشنل سپورٹس سہولیات کا جال بچایا جارہا ہے 1250 کھلاڑیوں ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے اور مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے جس نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے بلکہ موجودہ ٹیلنٹ کو بھی اپنے پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائیگا جس میں تمام پوزیشن ہولڈز کھلاڑیوں کو کیش انعامات سے نوازا جائیگا انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈھانچے کو دیکھا جارہا ہے اور ہم نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ کا اجراء کردیا ہے جبکہ کوشش یہ کی جارہی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا ڈیٹااکٹھا کیاجارہا ہے ۔تاکہ کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز تک سہولیات مہیا ہو ۔

Exit mobile version