اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس نے مردان کے ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ زیور شاہ کو پچاس ہزار روپے نقد انعام سے نوازا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس کے دفتر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی’کراس کنٹری ریس چارسدہ کے چیمپئن زیور شاہ کے اعزاز میں ہونیوالی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان سحرش نگار’مردان ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر انعام علی شاہ ‘ جنرل سیکرٹری آصف گلزار’نائب صدر ابرار حسین شاہ ‘ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ’ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس کمپلیکس سلمان خان’نور الواحد’اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اعزاز نواز’رنر اپ کراس کنٹری ریس شاہ سوارسمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس نے زیور شاہ کو پچاس ہزار روپے کے چیک سے نوازا’انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی شاہ سوار کے اعزاز میں بھی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں انہیں بھی انعام سے نوازا جائیگا’تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر کے تین اہلکاروں ثاقب علی ‘دائود خان اور عطاء اللہ خان کو بہترین کارکردگی دکھانے پر تیس ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا’ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے کہا کہ مستقبل میں بھی مردان کے کھلاڑیوں نے مردان کا نام انٹرنیشنل و قومی سطح پر بلند کیا تو ان کو بھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مردان اور ریجنل سپورٹس آفس مردان کی جانب سے اسی طرح انعامات سے نوازا جائیگا’اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس نے ریجنل سپورٹس آفیسر کے تمام اہلکاروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کیساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گے’ انہوں نے کہا کہ مردان کی مٹی کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے امید ہے کہ مردان کے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے اپنی طرف سے ریجنل سپورٹس آفس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور آئندہ بھی ہونیوالے ایونٹس میں اپنی طرف سے مکمل سپورٹ دینے کا عزم دہرایا’مردان ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔