گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے،ہدف گرلز کالج نے ٹرافی اپنے نام کرلی

گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں ہدف گرلز کالج نے پشاور ماڈل سکول کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ نجمہ قاضی ، رحم بی بی ،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد ،عتیق الرحمان ، اقبال حسین اور عزیر محمد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ، پشاور بورڈ کے زیراہتمام گرلز انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں رسہ کشی مقابلے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں 18 کالجز کی ٹیمیں نے حصہ لیا پہلے سیمی فائنل میں ہدف گرلز کالج نے عمرزئی گرلز کالج کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور ماڈل گرلز کالج نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈبگری کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، فائنل میں ہدف کالج نے پشاور ماڈل گرلز کالج کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ پشاور ماڈل گرلز کالج نے عمرزئی گرلز کالج کو تین صفر سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *