افغانستان سے 20دہشتگرد پاکستان میں تخریب کاری کی غرض داخل

خیبر پختونخوا پولیس نے ہیڈ کوارٹر الیون کور کی نشاندہی پرلاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں ممکنہ خود کش حملوں اورشدت پسندی واقعات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔ جاری الرٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے 20دہشتگردوں اورخود کش حملہ آوروں کو پاکستان میں تخریب کاری کی غرض سے بھیجا گیا ہے جو آئندہ دنوں کے دوران 23مارچ یا اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہور میں کسی سرکاری تقریب کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ سنٹرل پولیس کے دفترسے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر، تمام ریجنل پولیس افسران، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشن کے نام جاری خط میں 6مارچ کو ہیڈکوارٹر الیون کور کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سابق تحریک طالبان پاکستان نے افغانستان کے صوبہ کنڑ سے 20 دہشتگردوں اور خود کش حملہ آوروں کو پاکستان کی طرف روانہ کر دیا ہے جنہیں ممکنہ طور پر پاکستان میں 23مارچ کی تقریبات یا آئندہ 12دنوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں سرکاری تقریبات کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ انہی معلومات کی بنیاد پر قبل از وقت سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں اور سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق مفصل رپورٹ11مارچ تک انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ارسال کی جائے۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *