سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرانتظام شانگلہ میں سمر کیمپ کا انعقاد

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرانتظام سمر کیمپ  کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی شانگلہ ہیڈ کوارٹر نے کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر وہ والی بال کے سمر کیمپ کے پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ پیر مستعار خان بھی موجود تھے . انہوں نے سمر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سمر کیمپ کا انعقاد شانگلہ کے علاقے میں کیا گیا  ہے کیونکہ اس سے شانگلہ میں والی بال کے کھیل کو بھی فروغ ملے گا. ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام سمر کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی بعد ازاں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کوچ واصف علی نے اعزازی شیلڈز بھی پیش کیا..

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *