بیٹے کی جمعیت اسلام میں شمولیت ،شیر اعظم وزیر کا پارٹی ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماءشیر اعظم وزیر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی لیڈرشپ اور پارٹی ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی پی پی کی پارلیمانی لیڈرشپ اور بنوں ڈویژن کی صدارت سے استعفیٰ پارٹی کو ارسال کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنے فرزند فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر اعظم وزیر نے کہا کہ ان کے فرزند فخر اعظم وزیر سابق دور میں پی پی پی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور الیکشن جیتنے کے بعد اپوزیشن میں رہے حالانکہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے انہیں کوئی ترقیاتی فنڈ نہیں ملا تھا تاہم انہوں نے دو روز قبل جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنی قوم کی مشاورت سے کیا وہ خود بھی اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں کیونکہ وہ سیاسی بلوغت رکھتے ہیں شیر اعظم وزیر نے کہا کہ انہوں نے خود دس سال تک اپوزیشن میں بہت سی مشکلات برداشت کیے کیونکہ انہیں کوئی فنڈ نہیں ملا حالانکہ حلقے کے عوام ان سے ترقیاتی کاموں کی توقع رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود پی پی پی کا حصہ رہوں گا لیکن فرزند کا جے یو آئی میں شمولیت کے بعد وہ اخلاقی طور پر محسوس کر رہے ہیں کہ پارلیمانی لیڈرشپ اور ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہوں اگر پارٹی نے استعفے منظور نہیں کیے تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا ، پی پی پی کے مرکزی کو چیئرمین آصف زرداری کا وہ مشکور ہیں کہ انہیں 2008 ءالیکشن میں کامیابی کے بعد پی پی پی میں شامل کرایا اس کے بعد وزارت دی اور اب پارلیمانی لیڈشپ کی ذمہ داریاں دی ہیں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملک کی ساکھ کو عالمی سطح پر بہتر کر دیا اور ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا مشکور ہوں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عدم مشاورت اور عدم توجہ کے باعث اس وقت پارٹی کی پوزیشن کمزور ہے اور اگر سید ظاہر علی شاہ اور انور سیف اللہ کو صدارت کی ذمہ داریاں دی جائیں تو پارٹی ایک بار پھر فعال ہو سکتی ہے

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *