پشاور(خبر رساں ایجنسی)
برطانیہ کے ویلز علاقے میں واقع ایک قدیمی چرچ کی کھدائی میں سو سے زیادہ بچوں کے ڈھانچے ملے ہیں ، ایک تہائی ڈھانچوں کا تعلق چار سال سے کم عمر بچوں سے بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان بچوں کی موت اور انہیں سینٹ سیویئرز چرچ میں دفن کرنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،
برطانیہ کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھانچوں میں چھید اور تیز دھار آلات کے نشانات بھی ملے ہیں،آثار قدیمہ کے ماہرین نے ویلز علاقے میں واقع اس چرچ میں ملنے والے انسانی ڈھانچوں کو کم از کم چھے سو سال پرانا قرار دیا گیا ہے۔ اس عجیب و غریب قبرستان کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،اس سے قبل کینیڈا اور آئرلینڈ میں بھی ایسی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا جس میں سے سینکڑوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں