پشاور(سپورٹس رپورٹر)ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے تباہی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کے لئے جمعہ کے روز طہماس خان سٹیڈیم میں فٹ بال کا میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسمیں ملک بھر سے انٹرنیشل کھلاڑی شرکت کریں گے،جبکہ میچ میں خصوصی طور پر تین غیر ملکی سفیر بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے، سیلاب زدگان کے لئے پشاور کے طہماس سٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماسابقہ نیشنل پاکستانی فٹ بالر شاہد خان شینواری نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی طور پر فٹ بال میچز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی لنڈی کوتل میں ایک میچ منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرا میچ آج چار بجے طہماس خان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا انہوں نے کہا کہ میچ میں انٹرنیشنل پلیرز شرکت کریں گے جبکہ ارجنٹائن،افریقہ اور برازیل کے سفیر خصو صی طور پر شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ میچز سے اکھٹا کیا گیا فنڈ سیلاب زدہ خاندانوں پر خرچ کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار اس قسم کے ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے شہری آج طہماس خان سٹیڈیم میں حاضر ہو کر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دل کھول عطیات دیں ا س موقع غلام بلال جاوید اور عبد الحسیب چغتائی نے کہا کہ انکی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے یہ ایک چھوٹی سے کوشش ہے جسمیں تاجر برادری سمیت دیگر تنظیموں کے لوگ بھی شریک ہوں گے، دوسری جانب آج طہماش سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لئے سیکوٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، جبکہ غیر ملکی سفیروں کی آمد کے خاطر گراونڈ کے چاروں طرف پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پشاور میں نمائشی فٹبال میچ کھیلنے کا فیصلہ
