پشاور(ڈیجیٹل رپورٹ)پنجاب سے آٹے پر پا بندی ختم کرنے ، ڈپٹی کمشنر پشاور کے رویئے کے خلاف نانبائیوں نے گزشتہ روز بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جبکہ ایک تنظیم نے کیمپ سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا انجمن نانبائی ایسو سی ایشن پشاور کی جانب سے لگائے جانے والے بھوک ہڑتال کیمپ کی سربراہی ضلعی صدر حاجی فاروق اور محمد رحیم صافی نے کی احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہو ئے نانبائی عہدیدران نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پکڑ دھکڑ فوری طور پر بند کرے ڈپٹی کمشنر پشاور نانبائیوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کرے ڈپٹی کمشنر پشاور سے مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف پختونخوا نانبائی ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر خائستہ گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ سے لا تعلقی کا اعلان کیا صوبائی صدر خستہ گل مہمند ، صوبائی جنرل سیکرٹری جہانزیب خان کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہو ئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک مکمل تعاون کررہے ہیں مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلے گا احتجاج اور بھوک ہڑتال سے صوبائی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا
