چارسدہ (سپورٹس رپورٹر)باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ای سپورٹس مقابلوں کاکامیاب انعقادکیاگیا،ایونٹ میں بڑی تعداد میں طلبہ نے حصہ لیا،وی سی پروفیسر بشیر احمد نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کوکیش انعامات دیئے۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اورسابق انٹرنیشنل اتھلیٹ شبانہ خٹک،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خالد سعید، ایلیٹ سپورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیوایم جمال قریشی،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اورکثیر تعدادمیں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نوجوانون کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انٹر ڈیپارٹمنٹل ای سپورٹس (کانفرنس) مقابلوں کاکامیاب انعقاد کیا گیا ۔ان مقابلوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنس نے شاندارہرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی جبکہ شعبہ اگریکلچر نے دوسری اور شعبہ باٹنی کے طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس حوالے سے منعقدہ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے طلبہ میں کیش انعامات دیئیاورشرکا میں یادگاری شیلڈز تقسیمِ کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلیٹ سپورٹس پاکستان لمیٹڈ کیچیف ایگزیکٹو محمد جمال قریشی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نییونیورسٹی کیطلبہ کوذہنی ذہانت کامقابلیکاموقع فراہم کیا۔وائس چا نسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمدنیکہا کہ طلبہ کے درمیان ای سپورٹس مقا بلوں کے انعقاد سے ثابت ہوتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقا د پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی سرکاری یونیورسٹیوں میں باچا خان یونیورسٹی پہلے نمبر پر ہے جس نے ای سپورٹس کے مقابلے منعقد کرائے جس کا مقصد طلبا و طالبات کے لئے تفریح کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشوونما میں کردار ادا کرنا تھا انہوں نے کہا کہ بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ یونیورسٹی کے بچوں کے لئے اتنے مفید ای سپورٹس کانفرنس منعقد کرائی گئی۔انہو نے ایلیٹ سپورٹس پاکستان کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ جہاں بھی یونیورسٹی کی جانب سے ای سپورٹس میں ضرورت پیش آئے تو انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی۔انہوں نیمزید کہا کہ شبانہ خٹک نے یونیورسٹی کھیلوں کے فروغِ کیلئے جس قدرکام کیاہے وہ لائق تحسین ہے۔یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے اساتذہ اور طلبہ بھرپور تعاون کررہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم جمال قریشی نے باچا خا ن یونیورسٹی میں ای سپورٹس کانفرنس کے لئے وائس چانسلر کی جانب سے بھر پور تعاون کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں با چا خا ن یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی بن گئی جہاں ای سپورٹس کانفرنس منعقد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھر پور انداز اور ڈسپلن کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اب اس کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح پر ای سپورٹس کانفرنس یعنی ماابلے منعقد ہوں گے جہاں باچا خا ن یونیورسٹی کے طلبہ اپنا لو ہا منوا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ باچا خا ن یونیورسٹی کے “پڑانگ باچاخا ن “کے نام سے لوگو بنا یا گیا ہے جو آئندہ اسی لوگو کے ساتھ کھیل میں حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ فیزیکل سپورٹس کے ساتھ ساتھ ای سپورٹس میں حصہ لینابھی نہایت ضروری ہے لیکن تما م غیر نصابی سرگرمیاں تعلیم کے حصول سے بڑ کر نہیں ہونی چاہیے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ان سرگرمیوں کے لئے توڑاوقت ضرور نکالیں۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ای سپورٹس مقابلوں کاانعقاد
