خیبر پختونخوا میں عید میلاد النبی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جار ہی ہے

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں  عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کوحضرت محمدۖ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالے گی۔

پشاور میں دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں اسلام کی سربلندی اور فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس سالانہ مبارک موقع پر جلوسوں، سیمینارز، کانفرنسوں اور مذاکروں سمیت مختلف پروگرامز کااہتمام کیاجائے گا۔گلیوں، شاہراہوں، بازاروں اور سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کے حوالے سے خوبصورت بینرز سے سجایا گیا ہے۔

 

پشاور میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اندرون شہر مختلف بازاروں ، شہروں کو رنگ برنگے جھنڈیوں ، برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے شہر کے مرکزی دروازوں پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ تاریخی گھنٹہ گھر کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے پشاور میں مرکزی جلوس میلاد چوک سے شروع ہو کر ہشتنگری ، اشرف روڈ ، جھنڈ بازار ، کریم پورہ ، چوک شادی پیر ، چوک یادگار ، سبزی منڈی ، پیپل منڈی سے ہوتے ہو ئے قصہ خوانی میں اختتام پذیر ہو گا جلوس کے اختتام پر علماءکرام خطاب کرینگے ۔ جبکہ پشاور میں حلقہ دوردو اسلام نے 100کھرب دورد پاک پڑھنے کا مشن بھی مکمل کر لیااور بارہ ربیع الاول کو تحصیل پارک میں پرچم کشائی بھی کی جائیگی جبکہ خصوصی دعاءبھی کی جائیگی۔

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *