ریڈیوپاکستان پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم خان آڈیٹوریم میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں صوبائی سطح کا نعت خوانی کا مقابلہ ہواجس کا اہتمام ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سینٹر نے مشترکہ طور پر کیا تھااس موقع پر وائس چانسلر بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر صفیہ احمد مہمان خصوصی تھیں، مقابلہ مرد اور خواتین نعت خوانوں کی چار کیٹیگریز میں منعقد ہوا۔15 سال سے کم عمر کے مردوں کی پہلی کیٹیگری میں مانسہرہ کے اویس قرنی نے پہلی، ایبٹ آباد کے مجتبیٰ احمد نے دوسری اور لوئر چترال کے سمیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔15 سال سے زائد عمر کے لڑکوں کی دوسری کیٹیگری میں ہری پور کے محمد علی نے پہلی، مانسہرہ کے محمد نے دوسری اور ایبٹ آباد کے محمد فاروق جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔15 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی کیٹیگری میں ایبٹ آباد کی خصوصی طالبہ عائشہ نور نے پہلی، کوہاٹ کی مریم حیات نے دوسری اور مانسہرہ کی عدینہ اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔15 سال سے زائد عمر کی خواتین کی چوتھی اور آخری کیٹیگری میں مانسہرہ کی جویریہ نے پہلی، ہری پور کی انشا ممتاز نے دوسری اور ایبٹ آباد کی زینب علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔صوبائی سطح کے فاتحین جمعرات کو زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں قومی سطح کے نعت خوانی مقابلے میں شرکت کریں , سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور سیدہ عفت جبار نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے اور ہمدردی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کامیاب نعت خوانی مقابلوں کے انعقاد پر ریڈیو پاکستان پشاور کے عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اپنے خطاب میں معروف مذہبی سکالر عدنان قادری نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سیرت پر روشنی ڈالی۔
صوبائی سطح کا نعت خوانی کا مقابلہ، ایبٹ آباد کی خصوصی طالبہ عائشہ نور جیت گئیں
