رہزنی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گینگ بے نقاب

ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان کی نگرانی میں موثر حکمت عملی کے تحت سٹریٹ کرائمز کے خطرناک کیسز سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

ڈی ایس پی ورسک محمد اسحاق کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید مروت نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گینگ بے نقاب کرنے سمیت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 7 رکنی نی خطرناک گینگ کے نقاب کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،خطرناک گینگ کچھ عرصہ قبل تھانہ متھرا کی حدود میں راہزنی کے دوران مزاخمت پر فائرنگ کرکے پولیس کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں گرفتار ملزمان میں نعمان ولد عباد اللہ، اظہار ولد بہادر، انتخاب علی ولد سبزعلی، اظہار علی ولد اعجاز احمد اور محمد ایوب ولد گل رحمان شامل ہیں

خطرناک گینگ نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جو اسلحہ کی نوک پر موبائیل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء چھینتے تھے

ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 25 عدد قیمتی موبائیل فونز، 15 ہزار نقد رقم ، دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5 عدد پستول بھی برآمد ہوئے دوسری کاروائی کے دوران گاڑی کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  مکروہ دھندے میں ملوث ملزم صدیق ولد عبد الجنان سکنہ ضلع خیبر گرفتار کرلیا

 

 

 

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *