ترس فائونڈیشن کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین میں تحائف کی تقسیم



ترس فائونڈیشن نے شہر کی صفائی اور شہری خدمات کے اعتراف میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے ملازمین کے لئے تحائف فراہم کر دیئے۔ ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر اور ترس فائونڈیشن کے عبدالماجد قریشی نے زون بی میں منعقدہ تقریب میں تین سو ملازمین تحائف تقسیم کئے، زونل منیجر عامر گل خٹک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹرحسن ناصر نے ترس فائونڈیشن کی جانب سے تحائف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی ادارے کی جانب سے خدمات کے اعتراف سے ملازمین کا حوصلہ مزید بڑھے گا حکومت کے ساتھ ساتھ عوامی حلقے بھی ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ ملازمین کو ہر قسم سہولیات اور مراعات فراہم کر رہی ہے موسم کے لحاظ سے حفاظتی آلات، یونیفارم اور شوز معمول کے مطابق فراہم کئے جاتے ہیں، ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جارہا ہے،تمام ملازمین کی کورونا سے بچائو کی ویکینیشن جبکہ ہیپاٹائٹس کی سکریننگ بھی کی گئی ہے، کورونا وباء سے نمٹنے میں ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین نے ہراول دستے کا کردار کیا، قرنطینہ کا کوڑا کرکٹ محفوظ طریقے سے اٹھایا جبکہ شہر بھر میں سپرے دیگر خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کمپنی کا اثاثہ ہیں انہیں تمام جائز حقوق دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے تحائف کی فراہمی پر ترس فائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترس فائونڈیشن کے عبدالماجد قریشی نے شہر کی صفائی اور دیگر شہری خدمات کی فراہمی میں ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملازمین گرمی سردی اور ہر قسم موسم میں جانفشانی سے کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کو صاف ماحول فراہم کر رہے ہیں، تحائف کی فراہمی ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے تاکہ وہ مزید دلجوئی سے کام کرے۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *