خواتین کے تولیدی حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ، شمس الرحمان

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع ایبٹ آباد شمس الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے صوبہ بھر میں تولیدی صحت کی دیکھ بھال اور تولیدی صحت کے حقوق کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے نہایت احسن اقدام اٹھا یا ہے، تولیدی مسائل کو لے کر عورتوں پر مظالم کئے جاتے ہیں ان مظالم کی وجہ ان کے تولیدی حقوق کی پامالی ہے جب حکومت کی جانب سے ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا تو یہ حقوق انہیں قانونی طور پر حاصل ہونگے اور گھریلو غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ صحت سے منسلک سنٹرز، لیبارٹریز ودیگر کی چیک اینڈ بیلنس اور این او سی منظوری کے اختیارات محکمہ بہبود آبادی کو تفویض کردیئے ہیں،صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے صوبہ بھر میں تولیدی صحت کی دیکھ بھال اور تولیدی صحت کے حقوق کے فروغ قانون 2020 کے نفاذ کی منظوری کے تحت عوام کی فلاح کے لئے محکمہ بہبودی آبادی کے زیر نگرانی تولیدی صحت کے حقوق کی پاسبانی کیلئے ہر قسم کے امتیاز سے عاری تولیدی صحت سے متعلق بہترین طبی سہولیات اور حقوق کی فراہمی کے لئے متعلقہ ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس ایکٹ کی روشنی میں کوئی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ تولیدی صحت کی خدمات محکمہ بہبود آبادی کی پیشگی اجازت سے مشروط ہوگا اور صوبہ بھر میں عوام تک معیاری تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے کوشاں رہے گا۔ اس ایکٹ میں محکمہ بہبودی آبادی کو یہ اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں تاکہ تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے اور غیر معیاری تولیدی صحت کی سہولیات فراہمی پر مروجہ قانون میں سزا اور جزا کے عمل کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *