کے پی ای سی اور ای سی آئی کے زیر انتظام تاجروں کےلئے چار روزہ تربیتی کورس مکمل ہو گیا ہے جسمیں بڑی تعداد میں کاروباری حضرات بشمول خواتین نے شرکت کی کے پی ای سی اور ای سی آئی نے تفصیلی تشخیصی مطالعے کے تحت ضلع پشاور اور خیبر میں 10 کاروباری کلسٹر ز بشمول شہد، بوتیک اور جمیزسٹونز کی نشاندہی کی اوراب تربیت کی ضرورت کے جائزے کی بنیاد پر و500 کاروباریوں کو صلاحیت سازی کے پروگرام کے تحت کاروباری انتظام کی مہارتوں کی تربیت دی جارہی ہے ٹریننگ کورس 20 جون سے 23 جون تک جاری رہی جس کا مقصد کاروبار کی ترقی ،فروغ اور انتظام کی مہارتوں کو بڑھانا تھا تربیتی پروگرام میں 24 خواتین اور 74 حضرات نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی تربیت کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے-