پشاور(کرائم رپورٹر)سپورٹس ٹریبیون اور نیشنل ٹی وی کیلئے کام کرنے والے صحافی شاہ زیب خان کے بیرون ملک جانے کے بعد نامعلوم افراد نے ان کی بچوں ، کم سن بہن اور اہلیہ کو ہراساں کیا ہے دھمکیاں ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے نوجوان صحافی کے خاندان کونیم سرکاری پناہ گاہ دارلطفال منتقل کیا ہے گذشتہ روز شاہ زیب خان کی اہلیہ نے پشاورڈیجیٹل کے ایڈیٹر کو بذریعہ وٹس ایپ بچوں سمیت پناہ گاہ میں منتقل ہونے کی تصدیق کی ہے اس حوالے سے مقامی صحافیوں کی تنظیم خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پریس کلب کے سامنے باقاعدہ احتجاج بھی کیا ہے اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے صحافی کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سارے واقعہ کے حوالے سے مذکورہ صحافی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے یاد رہے کہ شاہ زیب خان کو حالیہ دہشت گردی کی لہر میں شدید خطرات لاحق تھے جس پر وہ بیرون ملک نیوزی لینڈ منتقل ہوئے ہے انہوں نے طالبان لیڈر بیت اللہ محسود کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد سے انہیں مختلف اوقات میں دھمکیوں دی گئی اور جان سے مارنے کے واقعات رونما ہوئے تھے
نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں، نوجوان صحافی کا خاندان دارلطفال منتقل
