تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ

صوبائی حکومت کی ہدایات پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیا گیاہے جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے ا  یس پی سعید خان تاجر انصاف کے صدر شاہد خا ن ٹریفک پولیس اور چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز فضل محمودکے ہمراہ قصہ خوانی بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان بھی ضبط کرلیاگیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے دکانداروں کو تنبیہ کیں کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور اپنی دکانو ں کے آگے جو شوکیس والے اور فٹ پاتھوں پر بٹھائے ہیں انکو فوری ہٹائیں اور کسی قسم کی بھی تجاوزنہ کریں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور اپ لفٹ پروگرام  فیزٹو کے تحت   قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیاگیا ہے  جس کے تحت قصہ خوانی بازار کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کیاجائیگا اور قصہ خوانی کو پشاور صدر کے طرز پر یکساں سائز کے سائن بورڈ لگانے، دوکانوں سے باہر سامان رکھنے پر پابندی اور تاریخی عمارتوں کی قدیمی طرز پر مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں تاجر برادری تعاون کریں

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *