شدید سردی و دھند ، ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام فوگ کمپین

دھند میں دوران سفر گاڑی چلانے والے افراد فوگ لائٹس اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں ، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(پریس ریلیز) شدید سردی اور دھند میں اضافے کے باعث سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے فوگ کمپین شروع کردی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم نے موٹروے کے قریب عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے فوگ کمپین شروع کردی جس کے تحت موٹروے پر سفر کرنے والے افراد میں دھند کے دوران حادثات اور اس کے نقصانات بارے آگاہ کیا اور ان میں پمفلٹس تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ دھند میں دوران سفر گاڑی چلانے والے افراد فوگ لائٹس اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور حد رفتار کم سے کم رکھیں تاکہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو جس کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اس کاوش کو سراہا گیا۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *