پشاور میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ نواحی علاقے ٹیلہ بند کا ایک بےروزگار نوجوان غربت اور بےروزگاری کی وجہ سے اپنے بچوں کو فروخت کرنا چاہتا تھا ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کو فوری ہدایات جاری کئے جس پر علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر احسن علی شاہ کے ذریعے نوجوان کو بچوں سمیت سرکاری گاڑی میں ڈپٹی کمشنر آفس لایا گیا جہاں پر سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ نے اپنی جانب سے نوجوان کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی گئی جبکہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس حسن ناصر نے نوجوان کو بطور سینٹری ورکر نوکری دلانے کے لیے اسناد وصول کئے نوجوان کے بچوں کو تعلیم و تربیت کے لئے فلاحی ادارے زمنگ کور منتقل کیا جائے گا اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ شیر زمان کے بچے بھی ہمارے بچے ہیں سوشل میڈیا کے صیح استعمال کی وجہ سے آج اس نوجوان کی مجبوری حکومت کے نوٹس میں آئی اور حکومت نے فوری اقدامات کئے انہوں نے کہا آیندہ بھی مجبور اور بے آسرا عوام کی خدمت جاری رہے گی میڈیا اس قسم کے مجبور اور بے آسرا لوگوں کی مشکلات حکومت اور عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں