انجمن نانبائی ایسوسی ایشن حقیقی گروپ کی تنظیم نو ، حاجی فاروق صدر ، رحمان اللہ صافی جنرل سیکرٹری مقرر


انجمن نانبائی ایسوسی ایشن حقیقی گروپ کے سابقہ صدر خائستہ گل اور جوائنٹ سیکرٹری جہانزیب کے مستفی ہونے کے بعد انجمن نانبائی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی شیراز قریشی نے تنظیم ممبران سے دو ہفتوں کی مشاورت کے بعد تنظیم سازی مکمل کر لی جس میں خائستہ گل کے خالی کئے گئے عہدے پر حاجی فاروق کو صدر ، رحمان اللہ صافی کو جنرل سیکرٹری اور امان اللہ خان کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے تنظیم نو کے بعد صدر حاجی فاروق کا کہنا تھا کہ خائستہ گل نے خود استعفی دیا اس کے بعد تنظیم کے ساتھ سابق صدر کا کوئی تعلق نہیں ہو گا انجمن نانبائی ایسوسی ایشن ایک پرانی تنظیم ھے اور غریب نانبائی کی آواز ھے جو لوگ تنظیم چھوڑ کر چلے گئے ان کو انجمن نانبائی حقیقی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری رحمان اللہ صافی نے کہا کہ ہماری تنظیم حاجی فاروق کی قیادت میں متحد ھے اور ہم نانبائی کی فلاح کےلیے کام کرتے رہیں گے

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *