ویمنز نیشنل جوڈو چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) 27 ویں مینز اور 10 ویں ویمنز نیشنل جوڈو چیمپئن شپ پاکستان آرمی اور واپڈا نے جیت لی’ مکسڈ ایونٹ بھی واپڈا کے نام رہا’پاکستان جوڈو فیڈریشن اور خیبرپختونخوا جوڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے’ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان اور صدر پاکستان جوڈو فیڈریشن کرنل (ر) جنیدعالم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستا ن جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منصور احمد’نائب صدر مسعود احمد’ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ’ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ خان’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند’ڈی ایس او تحسین اللہ خان’ اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ‘مردوں کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق پاکستان آرمی نے سات گولڈاور ایک سلور میڈل کیساتھ پہلی ‘ایچ ای سی نے دو گولڈ ‘دو سلر اور دو برانز میڈلز کیساتھ دوسری ‘واپڈا نے ایک گولڈ اور تین برانز میڈلز کیساتھ تیسری’نیوی نے دو سلور اورتین برانز میڈلز کیساتھ چوتھی’بلوچستان نے دو سلور اور ایک برانز میڈلز کیساتھ پانچویں’ ریلویز اور پنجاب نے چھٹی’کے پی اے نے ساتویں’ خیبرپختونخوا نے آٹھویں’پولیس نے نویں ‘ اسلام آباد’سندھ’آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان نے دسویں پوزیشن حاصل کی’خواتین کے قمابلوں میں واپڈا نے چھ گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی’پاکستان آرمی نے دو گولڈ اور دو سلور میڈلز کیساتھ دوسری ‘پنجاب نے تین سلور اور تین برانز میڈلز کیساتھ تیسری’ایچ ای سی نے تین سلور اور دو برانز میڈلز کیساتھ چوتھی’نیوی نے چار برنز میڈلز کیساتھ پانچویں’خیبرپختونخوا نے تین برانز میڈلز کیساتھ چھٹی’بلوچستان نے ساتویں’کے پی اے نے آٹھویں’آزاد جموں و کشمیر نے نویں ‘گلگت بلتستان ‘پولیس ‘اسلام آباد’ریلویز اور سندھ نے دسویں پوزیشن حاصل کی’مردوں میں -50 کے جی میں آرمی کے صابر حسین’-55 کے جی میں آرمی کے اکبر ‘-60 کے جی میں ایچ ای سی کے آکاش’-66 کے جی میں آرمی کے حسنین’-73 کے جی میں آرمی کے محمد آصف’-81 کے جی میں ایچ ای سی کے حسیب مصطفیٰ’-90 کے جی میں آرمی کے عباس ‘-100 کے جی میں واپڈا کے قیصر’100 سے زائد کے جی میں آرمی کے شاہ حسین شاہ اور اوپن کیٹیگری میں آرمی کے شاہ حسین شاہ نے گولڈ میڈل جیت لئے’ خیبرپختونخوا کی جانب سے -81 کے جی میں کے پی کے ہجرت اللہ اور -90 کے جی میں کے پی کے ندیم نے برانز میڈل اپنے نام کئے’خواتین کے مقابلوں میں -40کے جی کی کلاس میں واپڈا کی کوثر اقبال’-44 کے جی میں آرمی کی شہزادی’-48 کے جی میں آرمی کی مناہل افتخار’-52 کے جی کی کلاس میں واپڈا کی شمائلہ’-57 کے جی میں واپڈا کی حمیرا’-63 کے جی میں واپڈا کی سونم’-70 کے جی میں واپڈا کی عتیقہ اور اوپن کیٹیگری میں واپڈا کی بینش خان نے گولڈ میڈل جیت لیا ‘ خیبرپختونخوا کی جانب سے -44 کے جی کی کلاس میں آصفہ نور نے برانز’-48 کے جی میں کے پی کی فضاء نے برانز اور اوپن کیٹیگری میں کے پی کی خدیجہ نے برانز میڈل جیتے۔مکسڈ ایونٹ میں مقابلہ سنسنی خیز رہا برابر رہنے پر پرچی نکالی گئی جس پر واپڈا کی کھلاڑی فاتح ٹھہریں۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *