پلاننگ کے تحت پشاور کی تعمیر وترقی کا آغازکیاجائے گا، نومنتخب میئر زبیرعلی

میٹروپولیٹن پشاور سٹی کے نومنتخب میئر زبیرعلی کے اعزاز میں صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن کے بانی صدر شرف الدین صافی، شوریٰ کے اراکین اور پشاور ڈویژن کے کابینہ نے پروقار عصرانہ دیا۔ اس موقع پر سابقہ ضلع ناظم پشاور حاجی غلام علی، جمعیت علماءاسلام پی کے 76امیر حسین احمد مدنی، جنرل سیکرٹری محمد سعید حاجی میاں خان صافی قوم سے تعلق رکھنے والے معززمشران نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔ اس موقع پر صافی قوم نے نومنتخب میئر زبیرعلی اور حاجی غلام علی پر پھولوں کی پیتاں نچھاورکرکے پھولوں کے ہار اور لونگی پہناکر پرتپاک استقبال کیا۔ نومنتخب میئر زبیرعلی، سابقہ ضلع ناظم حاجی غلام علی اور حسین احمد مدنی نے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن سے قبل جس محبت ، ولولے اور جذبے سے صافی قوم اور پشاور کے شہریوں ماہوں بہنوں اور نوجوانوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل ، پشاور کے شہریوں ، ماﺅں ، بہنوں ،نوجوانوں اور ہرمکاتب فکر کے لوگوںکے تعاون سے پشاور کا میئر منتخب ہوگیا آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پشاور کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑئ جائے گی، پلاننگ کے تحت پشاور کی تعمیر وترقی کا آغازکیاجائے گا، آپ کی، پشاور کے شہریوں، نوجوانوںکاتعاون میرے لئے باعث فخر ہیں، شہر کی خدمت کرکے ایک تاریخ رقم کروں گا، آپ نے جو اعتماد مجھ پرکیا اس کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاﺅںگا اور حقیقی معنوں میں پشاور کی تعمیر وترقی کی کوشش کروں گا، میں ایک بار پھرصافی قوم کے ساتھ پشاور کےشہریوں تاجروں بازار کے صدورکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے جس گرم جوشی سے میرے کامیابی کے لئے محنت کی یہ میں ہمیشہ یادرکھوں گا۔صافی قوم اتحاد کے بانی صدر شرف الدین صافی نے نومنتخب میئرزبیرعلی کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہاکہ پشاور کی تعمیر وترقی ، خوشحالی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہونگے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ، دیانتدار اور محنت کرنے والا پشاور کا میئر منتخب ہوگیاہے اور پشاور کے شہریوں، ماﺅں، بہنوں اور نوجوانوں پر آپ کے میئر منتخب ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *