صیہونی ذرائع ابلاغ پر سائبر حملہ، دھمکیاں

سرداران محاذ استقامت کی شہادت کی برسی کے موقع پر صیہونی ذرائع ابلاغ کو زبردست سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

سرداران محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر صیہونی اخبارات معاریو اور یورشلم پوسٹ کی ویب سائٹوں پر زبردست سائبر حملے کئے گئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کو ہیک کرنے کے حوالے سے رپورٹیں نصف شب آنلائن شائع کی گئیں۔ اخبار معاریو کے سوشل میڈیا کی پوسٹس منجملہ ٹوئٹر پر پہلے دھماکوں کی تصویریں دکھائی گئیں جبکہ تیسری پوسٹ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصویریں دکھائی گئیں۔

ان تصویروں کے ساتھ یہ جملے بھی لکھے ہوئے تھے کہ ہم اس جگہ بھی تمہارے قریب تک پہنچے ہوئے ہیں جہاں تم سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورشلم پوسٹ کے ٹوئٹر پیج اور اس کی ویب سائٹ کے پہلے پیج پر بھی ہیکروں نے یہی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ اس سائبر حملے کے بعد یورشلم پوسٹ کی ویب سائٹ کا پہلا پیج دسترس سے باہر ہوگیا اور معاریو کے صارفین کے اکاؤنٹ سے تمام ٹوئیٹ ڈیلیٹ ہوگئے۔ اب تک اس سائبر حملے کے ذمہ داروں یا ہیکروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے

Sardar Zareed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *